سوئی نادرن گیس کمپنی نے صارفین پر ماہانہ فکسڈ چارجز عائد کردیئے
گیس کمپنی نے صارفین ماہانہ فکسڈ چارجز عائد کردیئے لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوئی نادرن گیس کمپنی نے صارفین پر اربوں روپے کے اضافی ماہانہ فکسڈ چارجز عائد کر دیئے۔ ڈیلی جنگ کے مطابق اوگرا نےخاموشی سے فکسڈ چارجز وصولی کی اجازت دے دی ہے جس کے بعدفکسڈ چارجز نومبر کے گیس بلوں میں شامل کرکےبل جاری کیے گئے۔ پروٹیکٹڈ صارفین 0.9 ہیکٹا میٹر گیس استعمال والے ماہانہ 4 سو روپےفکسڈ چارجز دیں گے جبکہ نان پروٹیکٹڈ 1.5ہیکٹا میٹر تک استعمال والے ایک ہزار روپے ماہانہ اضافی بل دیں گے۔اس حوالے سے سوئی گیس حکّام کا کہنا ہے کہ ماہانہ فکسڈ چارجز حکومت کی منظوری سے شامل کیے گئے ہیں، یہ صارفین کے ساتھ زیادتی ہے لیکن ہم مجبور ہیں۔حکّام کے مطابق صارفین ان فکسڈ چارجز کو ہائی کورٹ چیلنج کرسکتے ہیں۔حکّام کا کہنا ہے کہ ہمارا اندازہ ہے کہ صارفین سے لیے جانے والے یہ فکسڈ چارجز سالانہ 60 سے 70 ارب روپے بنتے ہیں۔